میامی …خلا کے سفر پر جانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں مگر دنیا بھر سے 30خوش قسمت افراد کا یہ خواب پورا ہورہا ہے اور وہ بھی بالکل مفت۔فلو ریڈا کی اسپیس اکیڈمی کی جانب سے دنیا بھر سے 30 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جنہیں 2015 میں
مفت خلا کی سیر کروائی جائے گی۔ یہ عام افراد دنیا کی پہلی کمرشل اسپیس فلائٹ میں سفرکریں گے۔ فلوریڈا کی اسپیس اکیڈمی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سخت ذہنی اورجسمانی مقابلے کے بعد ان افراد کاانتخاب عمل میں آیاہے، جو بغیر کسی خرچ کے خلا کا سفر کریں گے۔